میڈرڈ: اسپین کی عدالت نے ٹیکس چوری کیس میں برازیل کے سپر اسٹار کھلاڑی نیمار کے اثاثے منجمد کر دئیے۔ برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار پر ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ نیمار پر دو ہزار گیارہ سے دو ہزار تیرہ کے دوران ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔ جج نے نیمار کے 4 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے اثاثے منجمد کرنیکا حکم دیا۔
یہ اثاثے نیمار اور تین کمپنیوں کے نام پر ہیں جن کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ نیمار اور ان کے والدین کے نام پر ہیں۔ نیمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ جبکہ نیمار کے والدین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو اثاثے نیمار کے ظاہر کر کے منجمد کیے گئے ہیں وہ نیمار کے نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اس کمپنی کے حصے دار ہیں۔