دو دن قبل انڈیا نے 88ویں آسکر ایوارڈز کی بہترین غیر ملکی فلم کیٹگری کی نامزدگیوں پر غور کیلئے اپنی مراٹھی فلم ’کورٹ‘ کے منتخب ہونے پر جشن منایا تھا۔
تاہم، سینئر اداکار نصیر الدین بظاہر زیادہ پرجوش نظر نہیں آتے۔انہوں نے انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’مجھےآسکرز کی بالکل پرواہ نہیں۔ کورٹ کا شمار بہترین فلموں میں ہوتا ہےبلکہ یہ حالیہ دور کی سب سے عمدہ فلم ہے لیکن پتہ نہیں کیوں ہم آسکر کی اتنی پرواہ کرتے ہیں‘۔
نصیر نے صرف یہی کہنے پر اکتفا نہیں کیا۔ ’میرے خیال میں کورٹ بنانے والوں کو اسی پر اطمینان ہونا چاہیے کہ ان کی فلم کو ملک کے اندر سراہا گیا اور یہی بات سب سے اہم ہے‘۔
ادھر،پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے اس کیٹگری کیلئے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’مور‘ کا انتخاب کیا ہے۔ مور کے ہدایت کار جامی اس پیش رفت پر بہت خوش ہیں۔