حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حج کا انتظام اسلامی ممالک کی تنطیم او آئی سی کے سپرد کیا جانا چاہیے۔
سانحہ منی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے کے واقعات اور منی کے سانحے نے ہماری عید کو عزا میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی کا سانحہ تمام انسانوں خاص طور سے مسلم امہ کے لئے انتہائی دردناک ہے۔
انہوں کہ سعودی حکومت کو اس عظیم سانحے کی ذمہ داری قبول کرلینا چاہیے۔ انہوں نے کہا سعودی حکام کی جانب حجاج کرام کو اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دینا صحیح نہیں ہے۔