سجاکا۔ مرسڈیز کے لوئس ہیملٹن نے اتوار کو اپنی ٹیم کے ساتھی ڈرائیور نیکو روسبرگ کو شکست دے کر جاپان گراں پری جیت لی اور اس کے ساتھ تیسرے دنیا کے خطاب کی طرف مضبوطی سے قدم بڑھا دیے۔سجاکا کی میں شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کے ہیملٹن نے روسبرگ پر 48 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سنگاپور گراں پی میں فلاپ شو کے بعد ہیملٹن نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹرن پر برتری حاصل کر لی۔ روسبرگ گھاس کی طرف مڑ گئے اور پول پوزیشن سے چوتھے مقام پر کھسک گئے۔گزشتہ ہفتے سنگاپور گراں پی جیتنے والے سیبسٹین ویٹل تیسرے مقام پر رہے جبکہ کیمی چوتھے نمبر پر رہے۔اس سیشن کے 14 مقابلوں میں ہیملٹن کی یہ آٹھویں جیت ہے اور ان کے کل 48 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔