لکھنو:گورنر رام نائک نے آج سندور میمورئل اکادمی کے ذریعہ مشہور نغمہ نگار پروفیسر رام سوروپ سندور کی ۸۵ ویں برسی پر منعقد اعزازی تقریب میں ہندی کے مصنف اور شاعر ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور اردو کے شاعر و نغمہ نگار حسن کمال کو رام سوروپ سندور اعزاز سے سرفراز کیا۔
تقریب کا اہتمام رائے اما ناتھ بلی آڈیٹوریم میںکیا گیا تھا۔ گورنر نے تقریب میںمنعقد کوی سمیلن اور مشاعرے کے کویوں اورشاعروں جن میں شیو اوم امبر ، وسیم بریلوی ، دھننجئے ، ماجد دیوبندی ، طارق قمر ، دیویندر سفل ،فارق جائسی ، شہنواز ہندوستانی، برجیندر ناتھ شری واستو اور دیگر فنکاروںکو بھی یاد گاری نشان دے کر سرفراز کیا۔ رام نائک نے اس موقع پر کہا کہ رام سوروپ سندور نے جو ادب کی خدمات کی ہے وہ اپنے آپ میں بڑی بات ہے۔
ان کی ادبی خدمات کو دیکھتے ہوئے کئی انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ کویوںکو اعزاز آسانی سے نہیں ملتا لیکن آڈیٹوریم میں ناظرین کی موجود گی دیکھ کر آسانی سے ان کی مقبولیت کااندازہ لگایاجا سکتاہے۔