لکھنو:لکھنو میٹرو ریل کارپوریشن نے بیہیوئل بیسٹ سیفٹی (بی بی ایس) پر یک روزہ ورکشاپ تربیت کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد ملازمین کو حادثہ یا زخمی ہونے سے بچنے کےلئے تیار کرنا تھا۔ برتاو پر مبنی تحفظ پروگرام پر نافذ الاعمل منصوبہ مقامات پر تحفظ کو فروغ دینا ، خطروںکو کم کرنا اور زخمی ہونے سے بچانے کا سب سے زیادہ اچھا طریقہ ہے۔
اس میں اس بات پر دھیان مرکوزکیاجاتاہے کہ لوگ کیاکہتے ہیں یہ تجزیہ کیاجاتاہے کہ لوگ کیوںکرتے ہیں اور پھر لوگوںکے کام کاج میںبہتر کے لئے ریسرچ پر مبنی حکمت عملی نافذ کی جاتی ہے۔ ایل ایم آر سی کے سینئر رابطہ عامہ افسر امت شری واستو نے بتایاکہ اس ورکشاپ میں چار سیشن ہوئے۔ جو برتاو¿ پر مبنی تحفظ کے بیسک سدھار کے اصولوں اور رد عمل کی سمجھ ، بیہویئر بیسڈ سیفٹی کا نافذ العمل اور حکمت عملی ، تحفظ کے نافذ العمل کے منصوبوںکو نافذ کرنے سے متعلق تھے۔