لکھنو: سروجنی نگر میں اتوارکو ناجائز طور سے تقریباً۲ درجن نایاب نسل کی چڑیوں کوپکڑ کر انہیں فروخت کرنے جارہے ایک چڑیا کاروباری کی مخبرکی اطلاع پر جنگلات سپروائزر پریم کمار سنگھ نے پکڑ لیا۔ جنگلات سپروائزر نے اسے سروجنی نگر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس تفتیش کررہی ہے۔ سروجنی نگر رینج کے جنگلات سپروائز پریم کمارسنگھ کے مطابق اتوار کو انہیں مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک شخص علاقے کے مولوی کھیڑا اشرف نگر کی جانب نایاب چڑیاپکڑ کر فروخت کرنے جا رہا ہے۔ اطلاع پا کر پہنچے پریم کمار نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ بھاگنے لگالیکن محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اسے دوڑا کا پکڑ لیا۔
پوچھ گچھ میں اس شخص نے اپنا نام سروجنی نگر کے بجنور کا رہنے والا ادریس بتایاہے۔ اس کے پاس سے کئی نایاب نسلوں کی ۲۳چڑیابرآمد ہوئی۔