لکھنو: سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کے ڈریم پروجیکٹ گومتی نگر اسٹیشن کے دوسرے مرحلے کے کام کے لئے ۱۰۹ کروڑروپئے کی تجویزکو ریلوے بورڈ کی جانب سے منظوری مل گئی ہے۔ سب کچھ ممکن ہواتو ۲۰۱۶ میں گومتی نگر اسٹیشن کے دوسرے مرحلے کاکام شروع ہو جائے گا۔
گومتی نگر اسٹیشن کی دوسری جانب ریلوے شاندارعمارت بنائے گا۔ جس کا تجارتی استعمال کیاجائے گا۔ اس عمارت میں دکانوں کے ساتھ تجارتی کامپلیکس بنائی جائے گی ۔ یہ عمارت نیشنل بیولڈنگ کنسٹرکشن کمپنی این بی ایس ایس بنائے گی ۔ اتوار کولکھنو آئے شمال مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر راجیو مشرا نے پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی ۔انہوں نے بتایاکہ گومتی نگر اسٹیشن کے ٹرمنل بنائے جانے کولےکر بھیجے گئے ۱۰۹ کروڑروپئے کی روائز تجویز کو ریلوے بورڈ کی جانب سے منظوری مل گئی ہے۔ اسٹیشن کو ٹرمنل بنائے جانے کا کام جنوری ۲۰۱۶ سے شروع کیاجائے گا۔ دریں اثنا اسٹیشن کے دوسرے حصہ میں بننے والی عمارت کے لئے لکھنو¿ ترقیاتی اتھارٹی سے زمین کو لے کر جو خانہ پری کرنی ہے وہ پوری کی جائے گی ۔
ساتھ ہی عمارت کے نقشے کو فروغ دیاجائے گا۔ دسمبر کے آخر تک سبھی کاموں کےلئے ٹنڈر بھی نکال دئے جائیں گے۔ جنرل منیجر نے بتایاکہ عمارت کو تجارتی استعمال کےلئے بنایاجائے گاتاکہ خرچے نکل سکیں ۔ گومتی نگر اسٹیشن کو ٹرمنل بنائے جانے کے لئے پیسے کی کمی نہیں ہے۔ ہم خرچ کرنے کی حالت میں ہونگے تو فنڈ ریلوے بورڈ سے مل جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں گومتی نگر اسٹیشن پر چار پلیٹ فارم ، ایک واشنگ لائن ،اور فٹ اوور برج اوراسٹیشن کے دوسری جانب شاندار عمارت کا کام ہوناہے۔ حالانکہ تجویز چھ پلیٹ فارم ، دو واشنگ لائن اور دو فٹ اوور برج کی تھی ۔