دیاربکیر : ترکی کے جنوب مشرقی شہر بسمل میں ایک گھر پر کرد لڑاکوں کا راکٹ گرنے سے ایک نوسالہ بچی کی موت ہوگئی اور 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی گورنر کے دفتر نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کرد لڑاکوں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا تھا لیکن ایک تین منزلہ مکان گر گیا۔ ایک دیگر واقعہ میں دو کردلڑاکوں کے مرنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال جولائی میں جنگجو کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) اور سلامتی دستوں کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے کے بعد تشددمیں لگاتار اضافہ ہواہے ۔ پی کے کے کی جانب سے 1984 میں خودمختار کردستان بنانے کے لئے جدوجہد شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 40 ہزار لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔