سان جون ( کیلی فورنیا) :وزیراعظم نریندر مودی نے اسٹارٹ اپ کو ترقی کا انجن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتنا ہی پرانا ہے جتنی کہ یہ دنیا ہے ۔مسٹر مودی نے ملک میں نئی کمپنیوں کے موافق ماحول مہیا کرنے کے لئے منعقد پہلے ہند۔امریکہ اسٹارٹ اپ کنیکٹ” پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا “میں اسٹارٹ اپ کو مختصر مدتی سرمایہ کاری نہ مان کر طویل مدتی سمجھتا ہوں۔” چاہتا ہوں کہ اسٹارٹ اپ کا یہ تصور ہمارے ملک کی معیشت کو نئی بلندیوں پر پہنچائے اور بڑے پیمانہ پر روزگار پیدا کرکے ہمارے ہم وطنوں کو بہتر معیار زندگی مہیا کرانے میں مدد کرے ۔وزیراعظم نے اس موقع پر بھارت فنڈ کالوگو جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی صنعت کاروں کو اسٹارٹ اپ قائم کرنے میں مالی مدد مہیا کرائے گا۔ انہوں نے کہا“پچھلے سال جب میں دہلی پہنچا میں نے سوچا کہ میری سرکار ایک اسٹارٹ اپ ہے ۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ اسٹارٹ اپ ترقی کی رفتار کو مہمیز لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا “ایک تصور سال بھر کے اندر عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا لیتا ہے ۔ ہندوستان کے دور دراز گا¶ں میں اب بچی جب آج کے اسٹارٹ اپ کو دیکھتی ہے وہ اپنے پروجیکٹ کا خواب بننے لگتی ہے ۔وزیراعظم نے سائبر سیکورٹی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا “ہم ڈاٹا سیکورٹی اور سائبر سیکورٹی کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب سے زیادہ نوجوانوں والا ملک ہے ۔ نوجوانوں کے مواقع اور نئے خیالات مل کر دونوں ملکوں کی ساجھیداری کو نئے معنی دے سکتے ہیں۔کاروبار پر مبنی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ لکنڈان کے بانی ریڈہا فمینن نے اس موقع پر مسٹر مودی کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم ڈیجیٹل انڈیا کے نام پر جو کررہے ہیں وہ قیادت کی نایاب مثال ہے ۔قابل ذکر ہے کہ صنعتی تنظیم ناس کام، ٹی ای ای ، سلیکون دہلی اور آئی آئی ایم احمدآباد نے اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ اس پروگرام میں مختلف شعبوں کے کئی اسٹارٹ اپ کی ڈیجیٹل نمائش کی گئی اور اس دوران اسٹارٹ اپ بنانے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان کل سات سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ۔