نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں ڈینگو بخارکا قہر اپنے عروج پر ہے ، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اس کی زد میں 1291 افراد آئے جس کے ساتھ ہی اس سال ڈینگو سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5982 ہوگئی ہے ۔میونسپل کارپوریشنوں کی طرف سے آج جاری سرکاری رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ رپورٹ میں مرنے والوں کی تعداد17بتائی گئی ہے ۔ حالانکہ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ تعداد 33ہوچکی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 24ستمبر تک کی صورت حال کے مطابق داراالحکومت میں کل مریضوں کی تعداد 5982ہوگئی۔ اس میں سے 4769 مریض دہلی کے تھے ۔ ایک ہفتے کے دوران دہلی کے مریضوں کی تعدادمیں 1575 کا اضافہ ہوا ۔ دہلی کے باہر کے مریضوں کی تعداد 724 ہے ۔