کوشامبی: مورت گنج بلاک کے تحت سمس پور گاوں کے دیہی باشندوں نے پنچایت الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ دیہی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے گاوں میں نہ تو کھڑنجا لگا ہے اور نہ ہی پورے گاوں میں بجلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک گاوں میں کھڑنجا اور بجلی کا بندو بست یقینی نہیں ہوجاتا تب تک دیہی باشندے پنچایت الیکشن میں ووٹنگ نہیں کریں گے۔ گاوںکے سیکڑوں باشندے نے گاوں میں بنیادی سہولیات مہیا کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک جتنے بھی امیدواروں کو انہوں نے اپنے ووٹ دے کر الیکشن میں جتایاہے کسی نے بھی انکے مسئلے کا تصفیہ نہیں کیا۔