نیویارک سٹی: عالمی ادارءصحت نے نائجیریا کا نام پولیو کے لیے مخصوص ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان ہی وہ دو ممالک ہیں جہاں پولیو پر قابو نہیں پایا جاسکا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا میں انسداد پولیو سے متعلق عالمی ادارءصحت کی ذیلی کمیٹی عالمی انسدادِ پولیو انیشیئیٹو کے اجلاس میں دنیا بھر میں پولیس کی روک تھام سے متعلق مختلف ممالک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے گزشتہ ایک برس کے دوران پولیو کا کوئی مریض سامنے نہ آنے پر نائجیریا کو پولیو کے لیے مخصوص ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔نائجیریا میں یونیسف کے نمائندے جین گوہ کا کہنا ہے کہ نائجیریا کا نام فہرست سے خارج کرنے کا اعلان ایک اہم سنگِ میل ہے لیکن اگر ہمیں نائجیریا سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہے تو اس کیلئے ہرسطح ہر کوشش کرنی ہوگی۔