چیف سکریٹری نے افسران کو دیا سخت انتباہ
لکھنو: چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ریاست کے گنا کسانوں کے مفاد کودھیان میں رکھتے ہوئے سخت ہدایت دی ہے کہ شکر ملوں میں گنا پیرائی کا کام وقت سے شروع نہ کیا تو ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شکر ملوں نے موجودہ پیرائی سیشن میں اپنی شکر ملیں نہ چلانے کی اطلاع دی ہے۔ انہیں ہر حالت میں کسانوں اور ریاست کے مفاد میں پیرائی کا کام وقت سے شروع کرانا ہوگا ورنہ ریاستی حکومت ایسی شکر ملوں کے خلاف قانونی کارروائی کرانے کے ساتھ ساتھ ٹیک اوو رکر کے ان شکر ملوںکو چلوائے گی۔ چیف سکریٹری آج اینیکسی واقع اپنے دفتر کے جلسہ گاہ میں پرنسپل سکریٹری گنا او شکر صنعت راہل بھٹناگر، گنا کمشنر اجے کمار سنگھ اور گنا ترقیاتی کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ جلسہ کر کے ضروری ہدایت دے رہے تھے ۔ انہوں نے گنا سمیتیوں کے کھاتوں کو چلانے کیلئے سمتی کے صدر اور سکریٹری کے مشترکہ دستخط کرانے پر گنا کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ اس معاملہ پر ضوابط کے مطابق جلد غورکر کے جلد کارروائی کرائیں۔