لکھنو: ٹھاکر گنج علاقہ میں رکشا چلانے والی کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ کنبہ والوںنے اس کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا ہے فی الحال پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کی کارروائی کی جائے گی۔ ٹھاکر گنج کے نیو حیدر گنج کے رہنے والے رئیس کا بیٹا تیس سالہ محمد شریف عرف راجہ رکشا چلاتا تھا۔ بتاےا جاتا ہے کہ اتوار کی شام شریف کی لاش ٹھاکر گنج کے بالا گنج کیمپویل روڈ واقع شراب کے ٹھیکے کے نزدیک پڑی ملی اس کے سر میں گہری چوٹ کے نشان تھے۔ مقامی لوگوں نے لاش پڑی ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔ جائے واردات پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس نے کسی طرح لوگوں کی مدد سے اس کی شناخت کی اور اطلاع کنبہ والوں کودی۔ متوفی کے والد رئیس کا الزام ہے کہ اس کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
اور اسی کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔