لکھنؤ(نامہ نگار)سی او غازی پور کے ذریعہ اتوار کی شام وائن شاپ چیکنگ مہم چلائی گئی جسمیں۳۱ لوگوںکو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کہ اتوار کی شام سی او غازی پور وشال پانڈے کی ہدایت پر غازی پور ، اندرا نگر اورگڑمبا علاقہ میں واقع وائن شاپ چیکنگ مہم چلائی گئی جس میں غازی پور سے ۹، اندرانگر سے۲؍اور گڑمبا سے ۲۰لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف ۳۴ پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی
گئی۔