عراق اور شام اور دیگر اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف روس کے دارالحومت ماسکو میں نیا چار ملکی اتحادوجود میں آگیا ہے اور اتحاد کا مرکز بغداد میں ہوگا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام اور دیگر اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف روس کے دارالحومت ماسکو میں نیا چار ملکی اتحادوجود میں آگیا ہے اور اتحاد کا صدر دفتر بغداد میں ہوگا۔ ماسکو میں روس، ایران، شام اور عراق نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے کا ایک مرکز قائم کیا ہے، جو بغداد میں کام کرے گا۔
اس مرکز میں اس اتحاد میں شامل چاروں ملکوں کے اعلیٰ فوجی نمائندے بھی تعینات ہوں گے،یہ جوائنٹ انٹیلی جنس سینٹر مستقبل میں ممکنہ طور پر،داعش کے خلاف مربوط ملٹری آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔