یہ زہریلا جھاگ اتنا اونچا اٹھتا ہے کہ آس پاس کے علاقوں تک پھیل جا تا ہے
کیا بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں برفباری ہوئی ہے؟
اوپر کی تصویر دیکھ کر آپ کو بالکل ایسا ہی لگے گا لیکن بدقسمتی سے حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ یہ تکلیف دہ سفید رنگ کی برف نما وہ زہریلی جھاگ ہے جو شہر کی مرکزی جھیل سے بہہ کر باہر آجاتی ہے اور آس پڑوس میں پھیل جاتی ہے۔
تقریباً نو ہزار ایکڑ میں پھیلی بیلانڈرو جھیل گذشتہ چند برسوں میں کیمائی مواد اور گندے نالوں کے وجہ سے بری طرح آلود ہوگئی ہے۔
آئی ٹی پروفیشنل دیباشیش گھوش کئی ماہ سے اس کی تصویریں لیتے رہے ہیں اور انہیں تصاویر میں سے بعض یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔