پولیس محکمہ نے تعطیل کیلئے کی چند تبدیلی
فتح پور: جیسے جیسے پنچایت الیکشن کی تاریخ نزدیک آرہی ہے ویسے ویسے پولیس محکمہ کے ملازمین میں تعطیل لینے کا جراثیم پھیل رہا ہے لیکن انتخابات کو دیکھتے ہوئے افسران نے تعطیل کے کام میں تبدیلی کر دی ہے۔ تھانہ انچارج سے تعطیل لیکر گھر جانے والے سپاہی اور ہیڈ کانسٹیبلوں کو اب تھانہ انچارج کی جگہ سرکل افسر تعطیل دیں گے جبکہ سب انسپکٹر، تھانہ انچار اور چوکی انچارج پہلے کی طرح ایس پی سے تعطیل لیں گے۔ الیکشن کے سلسلہ میں عام طور پر ہر محکمہ میں ملازمین تعطیل لیکر اس ڈیوٹی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ایسے کم ہی ملازمین ہوتے ہیں جو انتخابی کام میں شامل ہوتے ہیں۔ جو انتخابی کام میں شامل ہونے سے بچ پاتے ہیں حالانکہ ہر ملازم اپنے اپنے طریقہ سے ڈیوٹی سے نام ہٹوانے کی کوشش کرتا ہے۔اس وقت پولیس محکمہ کے سپاہی اور ہیڈکانسٹیبل الیکشن کو دیکھتے ہوئے تعطیل کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں جس سے انہیں کم سے کم انتخابی ڈیوٹی کرنی پڑے۔ محکمہ میں پھیل رہے تعطیل کے اس جراثیم کے سلسلہ میں افسران نے بھی تیاری کر لی ہے۔ بتاےا جا رہا ہے کہ تعطیل دینے کے کام میں معمولی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ سپاہی اور ہیڈکانسٹیبلوں کو الیکشن تک تھانہ انچارج کی جگہ سی او تعطیل منظور کریں گے اس کے بعد سب انسپکٹر، انسپکٹر، تھانہ انچارج اور چوکی انچارج پہلے کی طرح ایس پی کے سامنے پیش ہوکر تعطیل لے سکیں گے۔