نئی دہلی:اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو تشدد کے معاملے میں سپریم کورٹ سے سرزنش کے بعد کل دیر رات خودسپردگی کرنے والے دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی کو دہلی پولیس نے آج علی الصبح د گرفتار کر لیا۔
سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہو جانے اور خودسپردگی کرنے کے حکم کے بعد بھارتی نے کل رات تقریبا ًساڑھے دس بجے دوارکا کے سیکٹر 23 میں واقع تھانے میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔
سومناتھ بھارتی کے خلاف ان کی بیوی لپکا نے گھریلو تشدد کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش)، 313 (جبراً اسقاط حمل کرانا)، 324 (خطرناک ہتھیار سے نقصان پہنچانا)، 417 (جعلسازی)، 420 (دھوکہ دہی)، اور 498 (جہیز کے لئے اذیت پہنچانا) سمیت کئی دیگر دفعات میں معاملہ درج کیا ہے ۔