نئی دہلی:وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ریزرو بنک کے ذریعے سود کی شرحوں میں نصف فیصد کی تخفیف کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج کہاکہ اس کا فائدہ گاہکوں کو ملنا چاہئے کیونکہ قرض سستا ہونے سے بازار کا اعتماد بڑھے گا۔
مسٹر جیٹلی نے ریزرو بنک کے رواں مالی سال کے قرض اور مالی پالیسی کے جائزے میں ریپو شرح میں نصف فیصد کی کمی کئے جانے کے بعد یہاں صحافیوں سے کہا کہ مہنگائی کا دب کم ہوا ہے اور اب یہ سنٹرل بنک کے ہدف کے دائرے میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چالو کھاتہ کے خسارے کے ساتھ ہی مالی خسارے کے نشانے کو حاصل کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔