نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندرمودی پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے آج ایک بار پھر کہا کہ اگر ہم ہندستان کو مضبوط بنائیں گے تو سرمایہ کاری ہماری شرطوں پر چل کر آئے گی نہیں تو یہ سرمایہ کاروں کی شرائط پر ہوگی۔
مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ مسٹر مودی کا امریکہ دورہ ختم ہوگیا ہے ۔ یہ سوچنے کا وقت ہے کہ مسٹر مودی کے کس غیرملکی دورے سے ہندوستان کو کیا حاصل ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کیا یہ ہندوستان کے وزیراعظم کو زیب دیتا ہے کہ وہ سرمایہ کاری مانگنے کے لئے کمپنیوں کے پاس جائیں۔
وزیراعلی نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ اس نے پہلے خود کو مضبوط کیا اور اس کے بعد دنیا کے بڑے بڑے کارپوریٹ گھرانے سرمایہ کاری کے لئے خود چل کراس کے دروازے پر پہنچے ۔ اس لئے ہمیں بھی پہلے ہندوستان کو مضبوط بنانا ہوگا۔
خیال رہے کہ مسٹر کیجریوال نے حال ہی میں ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ‘ میک ان انڈیا’ کی بجائے ہمیں ‘میک انڈیا’ پر توجہ دینی ہوگی۔