جالندھر: بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق راجیہ سبھا رکن اوتا ر سنگھ کریم پوری نے کہا ہے کہ بی ایس پی کسی بھی قیمت پر ریزرویشن کو ختم نہیں ہونے دے گی۔مسٹر کریم پوری نے کہا کہ ریزرویشن ایک آئینی نظم ہے جس کے ذریعہ دلت اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کو انتظامیہ میں نمائندگی دی گئی ہے لیکن بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی اور اکالی دل اسے چھیننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کسی بھی قیمت پر ریزرویشن کو ختم نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی پنجاب میں مسلسل مضبوط ہورہی ہے کیوں کہ اکالی بی جے پی ، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی دلت ، پسماندہ ، کسان مزدور مخالف پالیسیوں کو لوگ سمجھ چکے ہیں ۔ بی ایس پی کو پنجاب میں کافی حمایت مل رہی ہے اور 2017میں اقتدار حاصل کرلے گی۔