فتح پور: کسانوں کو مناسب پانی مہیا کرانے کیلئے رام گنگا نہر ایگزیکٹیو انجینئر او پی چودھری نے سبھی اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئروں کو بلاک وار ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سبھی علاقوں کا معائنہ کیاجائے گا اور نہروں کی کٹان بند کرانے اور تالابوںکو بھرنے کا کام کروایا جائے گا اس میں کسی بھی قسم کی لاپروائی نہیں ملنی چاہئے۔ شکایت ملنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔رام گنگا ایگزیکٹیو انجینئر او پی چودھری نے اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئروں کو خط لکھ کر بلاک وار ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ انجینئر سی ایل پانڈے کو ایرایاں، ملواں، تلیانی بلاکوں کو انچارج بنایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ انجینئر آر ایل سنگھ کو بھٹورا اور ہسوا بلاکوں میں پڑنے والی نہروں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مسٹر چودھری نے جونیئر انجینئر رام سورت کو ایرایاں، ایس بی یادو کو بھٹورا، اندر سین کو تیلیانی، گھنشیام داس اور آنند موہن کو ہسوا جبکہ امت کٹیار کو ہتھگاو¿ں میں لگایا گیا ہے۔ سبھی کو ہدایت دی گئی ہے کہ روٹسر کے مطابق ۲۹ستمبر کی شام سے پانی حاصل ہونے لگے گا۔ نہروں میں متعلقہ اور پینے کے پانی کے مسئلہ کیلئے سبھی تالابوں کو بھرانے اور ناجائز کٹنگ کو روکنے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں پہنچ کر دیگر مسائل کو دیکھیں گے۔ کسی کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہونے پائے جہاں تک ہو وہاں تک پانی پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔