گورکھپور (نامہ نگار )دہلی میں اروند کیجریوال کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے بعدپارٹی کارکنان نے عوام میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اور ایک دوسرے سے گلے مل کر مسرت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد پارٹی کے کارکنان نے شہر کے مختلف حصوں سے جلوس نکال کر مسرت کا اظہار کیا۔ یہ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا چیتنا چوراہے
پر پہنچا۔