نئی دہلی: اسمارٹ فون بنانے والی چین کی کمپنی ویوو نے آج ہندوستانی بازار میں وائی سریز کی توسیع کرتے ہوئے فور جی اسمارٹ فون وائی ۲۷ایل پیش کیا ہے جس کی قیمت ۱۲۹۸۰ روپئے ہے۔ کمپنی نے یہاں بتایا کہ وائی سریز کے تحت وائی ۲۷ایل، وائی۳۱ اور وائی ۱۵ایس ماڈل پیش کئے گئے ہیں۔ ان سمارٹ فون کی قیمت ۶ہزار سے شروع ہوکر ۱۳ ہزار روپئے تک ہے۔ ویوو اسمارٹ فون انڈیا کے چیف کارگزار افسر ایل ایکس فنگ نے کہا کہ ہندوستانی صارفین کےلئے کفائیتی زمرہ میں وائی ۲۷ ایل اور وائی ۳۱ ماڈل کے ذریعہ تہواروں کے دوران صارفین کو خصوصی نوجوانوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وائی ۲۷ایل ۴جی ایل ٹی ای نیٹورک کے ساتھ ہی ون ٹچ ۲ئ۰ آپریٹنگ نظام پر مبنی ہے اس میں ۴ئ۷ انچ کا ہائی ڈیفینیشن اسکرین اور اسنیپ ڈریگن ۶۴ بٹ کواڈ کور پروسیسر ، ایک جی بی ریم اور سولہ جی بی انٹرنل میموری ہے جسے ایک سو آٹھائیس جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے اس دوسم والے اسمارٹ فون میں آٹھ میگا پکسل کا ریئر اور پانچ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا نصب ہے۔ اس کی بیٹری ۲۲۶۰ ایم اے ایچ کی ہے۔