لکھنو: گومتی نگر واقع میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر کے نزدیک ندی میں ایک نوجوان کی نیم برہنہ لاش منگل کی صبح تیرتی ہوئی ملی فی الحال نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لاش دو دن پرانی ہو چکی تھی۔ ایس اوگومتی نگر شیام بابو شکلا نے بتاےا کہ فن مال کے نزدیک بنے میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر کے سامنے منگل کی صبح لوگوں نے ندی میں ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا۔ اطلاع پاکر موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے ندی سے نوجوان کی لاش باہر نکالی۔ آس پاس کے لوگوں کی مدد سے پولیس نے شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن شناخت نہیں ہوسکی۔ اس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ نوجوان کی عمر پچیس سے چالیس برس کے درمیان بتائی جا رہی ہے اس کے جسم پر صرف ایک گمچھا بندھا ہوا تھا۔ لاش دو دن پرانی لگ رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاید ندی میں نہاتے وقت وہ ڈوب گیا ہو اور لاش بہہ کر یہاں آگئی ہو۔