لکھنو:بھابھی کی عصمت دری کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا گورکھپور کے سابق اسسٹنٹ جنرل منیجر روہت ٹنڈن کو فاسٹ ٹریک کورٹ جج انل کمار شکلا نے دس برس کی سزا اور اٹھارہ ہزار روپئے جرمانہ کی سزا دی ہے۔ عدالت نے جرمانہ کی رقم میں سے دو تہائی رقم متاثرہ کو دینے کیلئے کہا ہے۔ عدالت میں سرکاری وکیل نریندر یادو نے کہا کہ تھانہ امین آباد واقع شیواجی مارگ میں رہنے والی متاثرہ کے مکان پر گزشتہ ۲۹جون ۲۰۰۷ءکو اس کا خالو زاد دیور روہت ٹنڈن آیا اور گھر میں متاثرہ کو تنہا پاکراس کی عصمت دری کی اور یہ بھی کہا کہ واردات کے بارے میں کسی کو مت بتانا نہیں تو جان سے مار دیں گے اس پر متاثرہ نے مذکورہ واردات کے بارے میںکسی کو نہیں بتاےا لیکن بعد میں اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ساری باتیں اپنے شوہر کوبتانی پڑیں اور اسکے بعد تھانہ امین آباد میں رپورٹ درج کرائی گئی۔دوسری جانب تھانہ علی گنج علاقہ میں چچا زاد بہن کی عصمت دری کے ملزم چندر کمار دکشت کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج انل کمار شکلا نے سات برس کی سزا اور تیس ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ سرکاری وکیل پرتبھا رائے کی دلیل تھی کہ گزشتہ دس جون ۲۰۱۱ءکو متاثرہ سامان لینے بازار گئی تھی۔ وہیں پر ملزم نے اسے گھر چھوڑنے کی بات کہی اور گھر لاکر جبراً اس کی عصمت دری کی۔