ہاتھرس (نامہ نگار) پشپندر ساکن سنگھا ولی ضلع بھرت پور راجستھان نے اطلاع دی کہ تمنا گڑھی میں کچھ افراد نے ایک فرضی دفتر کھول کر لوگوں کو نوکری دلانے کے نام پر ٹھگی کاکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کئی لوگوں کو اپنا شکار بنایا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ اور موقع پر بھاری تعداد میں فرضی سرٹیفکیٹ اسٹیشنری ، شناختی کارڈ اور مہریں وغیرہ برآمد کیں۔