بارہ بنکی: گاندھی جینتی تقریب ٹرسٹ کے ذریعہ گاندھی جینتی پر منعقد ہونے والے پروگراموں کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ اس موقع پر مختلف پروگرام نگر پالکا کے میدان میں رات ۸ بجے سے ہونگے ۔ عظیم شخصیات کی یاد میں جاری انعامات سے سرفراز کیا جائے گا۔ اور شہر کے سینئر اور معزز شہریوں کا استقبال کیا جائے گا۔ اس مرتبہ ۳۸واں کوی سمیلن اور مشاعرہ ہو گا۔ جو گزشتہ برس کے مقابلے چھوٹا ہونے کی امید ہے۔ جو شعرا حصہ لیںگے میں کلیم قیصر ، ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد، رئیس انصاری، ندیم عباسی ، خورشید قریشی ،دھریندر کنور، کاوش ردولوی ، نحال رضوی، باغی ونئے ، فرمود الہٰ آبادی واحد علی واحد، اشوک ٹا ٹمبری، راجیندر ترپاٹھی، جمنیٰ پرساد اپادھیائے ، نرمل ورما ،نرکنکال، کانتی چودھری ، دھریندر ناتھ شریواستو سمیت کئی دیگر شاعر اور کوی شامل ہونگے۔