رامپور:رامپور سوار روڈ سے ملک کھانم جانے والی سڑک کی حالت خستہ ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ یہ روڈ سوار اور بلاس پور کو بھی جوڑتی ہے۔
اس کے علاوہ بہت سے گاوں کارابطہ اس سے جڑا ہو ا ہے۔ یومیہ سیکڑوں دو پہیا ، چار پہیا اور بڑی گاڑیاں ادھر سے گزرتی ہےں اس کے علاوہ اسی روڈ پر تھانہ عظیم نگر اور تھانہ ملک کھانم بھی پڑتے ہیں۔ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں لوگ رام پور آتے ہیں۔ اسی خستہ حال سڑک سے لوگ ضلع اسپتال بھی آتے ہیں سڑک خراب ہونے کے سبب یومیہ حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن انتظامیہ اس جانب توجہ نہیں دے رہا ہے۔