نیویارک:امریکہ کی ایک عدالت نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے ذریعے سعودی عرب پر عائد کئے گئے الزامات کو خارج کر دیا ہے ۔ امریکہ کے ضلع جج جارج ڈینیئلس نے مین ہٹن میں کہا کہ “عرضی گذاروں کے الزامات میں پختہ شواہد نہیں ہے جس سے سعودی عرب کو قصوروار قرار دینے کے ساتھ ساتھ اس معاملے میں انصاف کیا جا سکے “۔ حملے میں ہلاک ہونے والے تقریباً تین ہزار افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہی مکانوں اور تجارتی مراکز کے مالکان نے بھی ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ امریکی تاریخ کے سب سے سنگین حملے کے 14 سال بعد آیا ہے جس میں القاعدہ کے انتہاپسندوں نے طیاروں کو ہائی جیک کرنے کے بعد ان سے عالمی تجارتی مرکز ر پر حملہ کر دیا تھا۔ ان حملوں میں زبردست جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ 19 حملہ آوروں میں سے بیشتر کا تعلق سعودی عرب سے تھا اس لئے متاثرہ خاندانوں نے سعودی عرب پر الزامات لگائے تھے