نیویارک:جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے عراق اور شام کے بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد کرنے اور مغربی ایشیا میں قیام امن کے لئے 1.56 ارب ڈالر کی رقم دینے کی بات کہی ہے ۔ مسٹر آبے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ “شام اور عراق کے بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لئے جاپان اپنی امدادی رقم پچھلی بار کے مقابلے تقریباً تین گنی بڑھاتے ہوئے اس میں 81 کروڑ ڈالر کا اضافہ کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی مغربی ایشیا اور افریقہ میں بحالی امن کے مقصد سے 75 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرائی جائے گی۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رقم ایک ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جاپان نے لبنان کے لئے 20 لاکھ ڈالر اور یوروپی یونین کے نزدیک کے ملکوں کی انسانی ہمدردی کے تحت امداد کے لئے 25 لاکھ ڈالر کی رقم دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔