انقرہ:عراق میں مسلح دہشت گردوں کی طرف سے چار ہفتے قبل اغوا کئے گئے ترکی کے 16 ملازمین کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اس وقت ترکی کے عراق واقع سفارت خانے میں ہیں۔یہ اطلاع ترکی کے وزیر اعظم احمد دعوت گلو نے آج ٹوئٹر اکا¶نٹ پر دی۔ ترکی کے ان ملازمین کو 2 ستمبر کو بغداد کے باہر اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اسٹیڈیم کی تعمیر کے کام میں لگے ہوئے تھے ۔ ان تمام ملازمین کے کل ترکی واپس بھیجے جانے کا امکان ہے ۔