امروہہ: اتر پردیش میں ضلع امروہہ کے گجرولا علاقے میں ایک بے قابو موٹر گاڑی نے سڑک کے کنارے کھڑی ایک عورت اور اس کی بیٹی کو ٹکر ماردی جس سے ان کی موت ہو گئی۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ چاندپور (بجنور) کے عمران اپنی بیوی اور چار ماہ کی بیٹی کو لے کر موٹرسایکل پر دہلی جا رہے تھے ۔ گجرولا علاقے میں دہلی -لکھنو قومی شاہراہ -24 پر متوال¸ ندی کے پل کے قریب کل دیر شام موٹر سائیکل رفع حاجت کے لئے سڑک کے کنارے کھڑی کر دی عمران کی بیوی سلمٰی (30) اپنی معصوم بیٹی کو گود میں لے کر سڑک کے کنارے کھڑی تھی تبھی ایک بے قابو موٹر گاڑی نے ماں بیٹی کو ٹکر ماردی جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔