سیتامڑھی : بہار میں سیتامڑھی ضلع کے شہر تھانہ علاقہ کے کورٹ بازار کے نزدیک بدمعاشوں نے ایک صحافی اجے ودروہی کو کل دیر رات گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع کے وارڈ نمبر 15 کے صحافی اجے ودروہی کو ان کے گھر کے نزدیک ہی گولی مار دی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ قتل کے خلاف احتجاج میں سیتامڑھی شہر آج مکمل بند ہے . صحافیوں نے سینئر پولیس اہلکاروں سے بدمعاشوں کی فوری گرفتاری،ایس ایچ او کو معطل کرنے اور مقتول کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایک معاملہ درج کر پولیس بدمعاشوں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماررہی ہے ۔