ممبئی:مہاراشٹر کے منظم جرائم کی روک تھام سے متعلق قانون (مکوکا)کی خصوصی عدالت نے
11 جولائی 2006 کو ممبئی میں لوکل ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکے کے پانچ قصورواروں کو آج سزائے موت سنائی جبکہ سات دیگر کو عمر قید کی سزا دی ہے ۔مکوکا خصوصی عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے معاملے میں مجرم قرار دئے گئے کمال انصاری، احتشام صدیقی، محمد فیضل شیخ، نوید حسین خان اور آصف خان کو موت کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے مجرم پائے گئے ساجد انصاری، محمد علی شیخ، ڈاکٹر تنویر انصاری، ضمیر شیخ، مزمل شیخ، سہیل شیخ اور ساجد انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی۔