نئی دہلی:دریائے کرشنا کے پانی کی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں تقسیم کے معاملہ کی سماعت سپریم کورٹ نے 15اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس پرافل سمپت پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ہدایت دی کہ کرشنا واٹر ٹریبونل کی تنظیم نو ،قانون کے مطابق کی جائے ۔ عدالت اس معاملہ کی حتمی سماعت 15اکتوبر کو کرے گی اور دریائے کرشنا کے پانی کی چار ریاستوں یا پھر آندھراپردیش و تلنگانہ میں تقسیم کے مسئلہ پر حتمی فیصلہ سنائے گی ۔