سکیورٹی فرم سائلنٹ سرکل نے اپنے سمارٹ فون کو بہتر بنانے لے لیے اس میں ایک تبدیلی کی ہے جوصارفین کو اپنی ذاتی معلومات کو خفیہ رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔بلیک فون ٹو نے بنیادی اینڈرائد سسٹم میں ایک سافٹ ویئر کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگ جان سکیں کہ سسٹم کی ہر ایپ، سروس اور سائٹ کے پاس ان کے بارے میں کیا معلومات ہے۔اس فون کی قیمت ۷۹۹ڈالر ہے جو ان کاروباری افراد کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے جو انٹرنیٹ پر اپنے ملازمین کے متعلق معلومات کو جاننےا میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس فون کو بلیک بیری کے اس اینڈرائڈ فون کے فورا بعد متعارف کروایا گیا ہے جس میں ذاتی معلومات کو خفیہ رکھنے کی خصوصیات کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔بلیک فون ٹو میں فون کے حفاظتی مرکز کے ذریعے سے ہر ایپ کی معلومات میں اپنی مرضی کے مطابق رد و بدل کیا جاسکتا ہے۔سائلنٹ سرکل کے انجینیئرنگ شعبے کے سربراہ ڈیوڈ پیورون نے کہا کہ یہ فون لوگوں کو انٹرنیٹ پر ایک علحیدہ ’ورچوئل جگہ‘ بنانے میں مدد دیتا ہے جس میں وہ مختلف ایپس کی اجازت کو اس کے استعمال کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔ مثلا وہ فون ان کے ذاتی استعمال میں ہے، دفتر کے لیے ہے اور یا پھر وہ اس کو بچوں کو کھیلنے کے لیے دہنا چاہتے ہیں۔پیورون کا کہناہے کہ ’سائلنٹ سرکل نے فون کو تیز اور خوش شکل بنانے کے لیے اس کے ہارڈ ویئر پر بھی کام کیاہے۔ ابتدا میں بلیک فون کے صارفین کو پرائیوسی کے لیے کئی باتوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا تھا۔‘اینڈرائڈ فون کے نئے ورڑن مارش میلو کی کچھ خصوصیات بلیک فون ٹو کے ہینڈ سیٹ میں متعارف کروائی گئیں ہیں۔سی سی ایس انسائٹ کےموبائل ماہر بین ووڈ کا کہنا ہے کہ ۲۰۱۵ءمیں بیچے جانے والے تقریبا ۱ئ۵ بلین سمارٹ فونز میں کئی ایسی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو سائلنٹ سرکل جیسی کمپنیوں کاہدف ہوسکتی ہیں۔ کچھ ایسے خوفزدہ صارفین ہمیشہ ہوتے ہیں جن کو محسوس ہوتاہے کہ ان کو اپنے موبائل فوں میں ایک جدید قسم کی پراﺅیسی درکار ہے، جو اس فون میں موجود خفیہ معلومات کے نظام میں موجود ہے۔بلیک فون ٹو کو بلیک بیری کے فورا بعد متعارف کروانا اس کے آنے والے پریواینڈرائڈ فون کی طرف بھی ایک اشارہ ہے جس میں ذاتی معلومات کو خفیہ رکھنے کی مزید سہولیات موجود ہوں گی۔