چین کے صوبے ہنان میں شیشے سے بنایا گیا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن کمزور دل افراد اس پر نہیں چل سکتے۔ شیشے سے بنا یہ خوفناک پل نیشنل جیولوجیکل پارک میں قائم کیا گیا ہے جس کی بلندی سے انسانوں کے دل دہل جاتے ہیں، شیشے کا بنا یہ پل اپنی ساخت کے حوالے سے چین اور دنیا میں پہلا پل ہے۔ پل کے نیچے ایک بہت گہری کھائی ہے جبکہ مکمل شیشے کا ہونے کی وجہ سے انسان کا نیچے دیکھ کر چلنا بہت مشکل ہوتا ہے، صرف بڑے حوصلے والے افراد ہی اس پل سے گزر سکتے ہیں۔
پل کے لیے خاص قسم کا شیشہ تیار کیا گیا ہے جو کہ عام شیشے کی نسبت 25 گنا زیادہ مضبوط ہوتا ہے، پل کو اس قدر مضبوط بنایا گیا ہے کہ اس پر اچھل کود کرنے سے بھی اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پل کے شیشے کو سٹیل کے کناروں سے مضبوطی دی گئی ہے تا کہ یہ اپنی جگہ پر قائم رہے۔ زمین سے بلند ہونے کی وجہ سے اس پل کی لچک کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔