نئی دہلی : دوپہیا گاڑی بنانے والی کمپنی ہیرو موٹو کارپ نے آج اسکوٹر کے دو نئے ماڈل پیش کئے جنہیں کمپنی نے خود تیار کیا ہے۔ کمپنی نے تیزی سے بڑھتے اسکوٹر سکشن میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ مائسٹرو ایج کی دہلی شوروم میں قیمت ۴۹۵۰۰ روپئے سے ۵۰۷۰۰ روپئے کے درمیان ہے۔ جب کہ دوسرے ماڈل ڈوئیٹ کی قیمت کا کمپنی نے انکشاف نہیں کیا اور وہ اسے فروخت کےلئے بعد میں پیش کرے گی۔ ہیرو موٹو کارپ کے چیئر مین و ایم ڈی پون منجال نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ ڈوئیٹ اور مائسٹرو کو پیش کر کے کمپنی نے اپنے ترقی کے سفر کے آئندہ مرحلے میں قدم رکھا ہے۔ موجودہ وقت میںکمپنی اسکوٹر کے دو ماڈلوں مائسٹرو اور پلیژر کی فروخت کرتی ہے۔