بیجنگ: چین کے جنوبی علاقے میں عوامی عمارتوں میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے
امریکی خبر رساں ادارے نے چینی سرکاری نیوز ایجنسی زیہنوا کے حوالے سے بتایا ہے کہ گوانگ ژی کے جنوبی علاقے لیوشنگ کاؤنٹی میں 15 دھماکے ہوئے
دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کاآغاز کردیا گیا۔
فوری طور پر دھماکوں کی وجہ سامنے نہ آ سکی جبکہ حکام کی جانب سے بھی اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا
چینی میڈیا کے مطابق دھماکے 13 مقامات پر کیے گئے جن میں سرکاری عمارات، شاپنگ مال، سپر مارکیٹ، ٹرانسپورٹ اسٹیشن، اسپتال، سبزیوں کی مارکیٹ جبکہ مختلف امراض کے انسداد کے سینٹر کو نشانہ بنایا گیا
سوشل میڈیا پر لیوشنگ کے رہائشیوں کی جانب سے ڈالی گئی تصاویر میں منہدم عمارات اور دیگر تباہ حال گاڑیوں کے ساتھ ساتھ زخمی اور ہلاک افراد بھی نظر آ رہی ہیں
رپورٹس کے مطابق دھماکے دن کے 4 بجے کے قریب ہوئے