برسبین: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ بنگلہ دیش کے منتظر اپنے کھلاڑیوں واپس گھروں کو جانے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد آسٹریلیا کے دورہ بنگلہ دیش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے پیر کو بنگلہ دیش روانا ہونا تھا لیکن آسٹریلین حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے جانے کے بعد ٹیم کی روانگی کو ملتوی کردیا گیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایک سیکیورٹی وفد بنگلہ دیش بھیجا گیا تھا جو آج اپنی رپورٹ پیش کرے گا اور خدشات ہیں دورے کو منسوخ کردیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین ٹیم کیلئے اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے دورے پر آنے کی استدعا کی تھی۔
تاہم بنگلہ دیشی بورڈ کی کوششوں کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب دورے پر آسٹریلین وفد کی دورے پر موجودگی کے دوران ہی ڈھاکا میں داعش نے ایک اطالوی امدادی کارکن کو قتل کردیا تھا۔
خود بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن نے بھی اطالوی ورکر کی ہلاکت کو بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب صورتحال بدل چکی ہے جبکہ امریکی اور برطانوی حکومتوں نے بھی اپننے اپنے شہریوں کو ریڈ الرت جاری کر کے بنگلہ دیش کا سفر سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
بورڈ کی جانب سے ہدایات کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ سمیت تمام ہی کھلاڑی اپنی اپنی ریاستوں کو واپس لوٹ کر ٹریننگ کیمپ کو جوائن کر چکے ہیں۔
آسٹریلین بورڈ نے ابھی تک دورہ بنگلہ دیش منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا اور اسل سلسلے میں مشاورت جاری ہے لیکن صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ جلد دورہ نہ کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔
کوچ ڈیرن لیمن نے کہا کہ اگر دورہ بنگلہ دیش نہیں ہوتا تو یہ انتہائی مایوس کن ہو گا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے پہلے ہے۔
انہوں نے ہمیں بورڈ اور سیکیورٹی حکام کے فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا لیکن کھلاڑیوں اور اسٹاف کی حفاظت کیلئے ہمیں درست فیصلہ لینا ہو گا۔
لیمن نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے میں اس حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا اور اگر ہم بنگلہ دیش نہ گئے تو پلان بی پر عمل کریں گے۔