گورکھپور :شاہ پور علاقے میں گانگولی ہاسٹل کے سامنے منگل کی شب موٹر سائیکل سوار بدمعاشو ں نے سینٹرل بینک کے ریجنل منیجر کوگولی مار دی۔سنگین حالت میں ان کابیٹا انھیں لیکرمیڈیکل کالج پہنچاجہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔کنبہ کے لوگوں نے کسی کے ساتھ دشمنی ہونے کی بات سے انکارکیاہے۔پولیس بدمعا شو ں کے ساتھ ساتھ قتل کاسبب جاننے کی کوشش کررہی ہے۔
واردات کی زد میں آئے سنت کبیر نگر کے بلیاباری گاﺅں کے آبائی باشندہ دیناناتھ یادو(۵۰)یہاں سینٹرل بینک میں ریجنل منیجر کے عہدے پرتعنیات تھے یہاں تعنیاتی کے سبب وہ شاہ پور کے اشوک نگر میں اہلیہ اور بیٹے روہت اورشو بھت کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔کل شب نوبجے بینک روڈ پراے ڈی بلڈنگ واقع دفتر سے وہ کار سے گھر کیلئے روانہ ہوئے تھے۔رات ساڑھے نوبجے گھر سے کچھ دور پہلے گانگولی ہاسٹل کے نزدیک دوموٹرسائیکل سے آئے پانچ بدمعاشوں نے انھیں روک لیا ۔ کارکاشیشہ کھول کردیناناتھ نے نوجوان سے روکنے کاسبب پوچھناچا ہا لیکن اسی درمیان بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کردی۔سینے کے داہنے حصے کاساتھ ساتھ ہاتھ اور گلے میں گولی لگنے سے وہ سنگین طورپر زخمی ہوگئے۔ تقریبا پانچ روﺅنڈ فائرنگ کرکے بدمعاش شاہ پور کی جانب فرار ہوگئے۔