سنگاپور:شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کیلئے جارہے سنگاپور دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔سنگاپور کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز کہا کہ “ انتہا پسندی کا رجحان رکھنے والے ان دونوں شہریوں کو داخلی سیکورٹی کے قانون کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔ گرفتار شدہ دونوں شہریوں کے نام محمد شمیم (29) اور محمد حارث جیلانی (18) ہے ۔ان میں سے شمیم پہلے بھی سوشل میڈیا پر تشدد کیلئے اکسانے اور دولت اسلامیہ کے حق میں مسلسل لکھنے کی وجہ سے جیل جاچکا ہے ۔ وہیں دوسری طرف جیلانی انٹرنیٹ کے ذریعہ اس تنظیم سے متاُثر ہوا تھا اور شام میں شدت پسند تنظیم میں شمولیت کی تیاری میں تھا۔یہ دونوں شام میں لڑائی کیلئے فنڈ جمع کررہے تھے ۔ اس سے قبل بھی سنگاپور کے کئی شہریوں کو ملک میں حملے کا منصبوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔