نیویارک : افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ نے امیدظاہر کی ہے کہ ملک کے شمالی شہر قندوز کو طالبان کے چنگل سے آزاد کرالیا جائیگا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے غیر ملکی فوجیوں کے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عبداللہ نے کہا کہ “ مجھے مکمل یقین ہے کہ قندو ز کو ایک سے دو دنوں کے اندر طالبان کے قبضہ سے آزاد کرالیا جائیگا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی میرا خیال ہے کہ افغانستان میں ابھی امریکی قیادت والی اتحادی فوج کی موجودگی ٰضروری ہے ”۔اس سال مئی میں امریکی صدر بارک اوبامہ نے 2015 کے اواخر تک فوجیوں کی تعداد کم کرکے آدھی کرنے اور اگلے سال تک افغانستان سے فوج کو پوری طرح ہٹانے کی بات کہی تھی۔