جگدلپور:چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کے بعد پولیس نے موقع سے روزمرہ کے استعمال کی اشیا برآمد کی ہیں ۔ تصادم میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی شام ڈبا کونٹا کے نزدیک جنگل میں نکسلیوں کی میٹنگ ہونے کی خبر ملی تھی جس کے بعد کوبرا 208بٹالین اور ڈی ایف کا مشترکہ دستہ روانہ کیا گیا جس نے منصوبہ بند طریقہ سے علاقہ کا محاصرہ شروع کردیا۔ پولیس کی موجودگی بھانپ کر نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔ تقریباَ ایک گھنٹے تک ہوئی فائرنگ کے بعد آخرکا رنکسلی گھنے جنگل کی آڑ میں فرار ہوگئے ۔تصادم کے دوران کوئی ہلا ک یا زخمی نہیں ہوا۔پولیس نے موقع سے بڑی مقدار میں روزمرہ کے استعمال کی اشیا برآمد کی ہیں۔