نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) نے ستمبر 2015 میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا ہے ۔جس کی روسے پی ڈی ایس مٹی کا تیل اور گھریلو ایل پی جی گیس کی قیمتوں پر اکتوبر 2015 میں گھاٹا 13.46روپے فی لٹر اور گیس سلنڈر پر99.68روپے فی سلنڈر ہونے کی اندازہ کاری کی گئی ہے جب کہ پچھلے ماہ پی ڈی ایس مٹی کے تیل پر ہونہ والا گھاٹا 11.76روپے فی لٹر او ر گیس سلنڈر کی قیمت میں ہونے والا خسارہ 141.68روپے فی سلنڈر تھا۔پورے سال کے دوران ان اشیاءکی قیمتوں میں ہونے والے خسارے کی مالیت کی اندازہ کاری 72 ہزار 314 کروڑروپے کی گئی ہے جو پچھلے سال ایک لاکھ 39 ہزار 869 کروڑروپے تھی۔دوسری طرف خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔ پی پی اے سی کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں 30ستمبر 2015 کو خام تیل کی بین الاقوامی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ بڑھ کر80 44. امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو 29 ستمبر 2015 کو 44.70 ڈالر فی بیر ل تھی۔دوسری طرف ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔30ستمبر 2015 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 2945.38روپے فی بیرل ہوگئی جو 29ستمبر 2015 کو 2958.75 روپے فی بیرل تھی۔اس کے ساتھ ہی امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔30ستمبر 2015 کوروپیہ ۔ڈالر شرح مبادلہ 65.74 روپے فی ڈالر ہوگئی جو 29ستمبر 2015 کو 66.18 روپے فی ڈالر تھی۔