لکھنو:گورنر رام نائک نے ۲۲جولائے ۲۰۱۴ءکو لئے گئے گورنر عہدے کا حلف آج یہاں کتب میلہ میں پھر سے لیا۔ دراصل وہ بتا رہے تھے کہ وہ جو بھی کام کرتے ہیں وہ آئین کے دائرہ میں رہ کر کرتے ہیں۔ گورنر یہاں موتی محل لان میں سابق صدر جمہوریہ مرحوم اے پی جے عبدالکلام اور ملک کے آئین کو معنون ۱۳ویں قومی کتب میلہ کاافتتاح کر رہے تھے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں گفتگو کا موضوع بنے لوک آیکت کی تقرری کا معاملہ اور ایم بی کلب کے قوانین کے بارے میں بھی کہا کہ ایسے قوانین کسی کام کے نہیں ہیں جواپنوں کوہی تکلیف پہنچائیں۔ گورنر نے اپنا حلف نامہ پڑھنے کے بعد کہا کہ میں نے آئین میںرہ کر کام کرنے کی قسم کھائی ہے اور آئین کے باہر جاکرکوئی کام نہیں کروں گا۔
راجدھانی کے موتی محل لان میں کتب میلہ شروع ہوگیا ہے۔ ہندی ، اردو اور انگریزی ادب کے ساتھ ہی مختلف مضامین کی کتابوں کو یہاں کتب شائقین آئندہ دس دنوں تک خرید سکیں گے۔ کے ٹی فاو¿نڈیشن کی جانب سے ۱۳واں قومی میلہ گیارہ اکتوبر تک چلے گا۔ اس کتب میلہ میں ناظرین کو پبلیشر کی جانب سے دس فیصد کی رعایت کتابوں پر دی جائے گی۔ میلہ کے افتتاح پر گورنر رام نائک نے پارلیمنٹ ہاو¿س دہلی سے آئین کی کتاب کی فوٹو کاپی منگائی جو ۱۹۵۰ءمیں لکھی گئی تھی۔ انہوں نے بتاےا کہ اس کتاب کی اصلی کاپی میں سونے کا اسپرے استعمال کیا گیا تھا اور کئی حروف بھی سونے سے لکھے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اصلی کتاب میں اس وقت کے ارکان پارلیمنٹ کے دستخط بھی موجود ہیں۔ گورنر نے اپنی نجی کاپی کو میلہ کے اختتام تک نہیں رکھنے کیلئے دی ہے۔ گورنر نے کہا کہ میلہ کے اسٹالوں پر روزانہ لگنے والی بھیڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی لوگ بڑے شوق سے کتابوں کو پڑھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کتابیں علم دینے والی تو ہوتی ہیں ساتھ ہی تنہائی کو دور کرتی ہیں۔ گورنر نے میلہ کو سابق صدر جمہوریہ مرحوم اے پی جے عبدالکلام اور ملک کے آئین کو معنون کرنے پر خوشی ظاہر کی۔ اس مرتبہ کے کتب میلہ کے ۱۸۰اسٹال ہوں گے جس میں کتابوںکے ساتھ دیگر استعمال اور پڑھائی سے متعلق اشیاءناظرین خرید سکیں گے۔ قومی کتب میلہ میں راج کمل ، رادھا کرشن، پستک محل، راج پال اینڈ سنس، بھارتیہ گیان پےٹھ، ڈائمنڈ پاکیٹ، آکسفورڈ، اترپردیش ہندی سنستھان، اردو اکادمی کے ساتھ ہی ملک کے دیگر مشہور پبلیشنگ مراکز حصہ لے رہے ہیں۔ میلہ میں لکھنو¿ کے ایک ادیب کوساہتیہ شیرومنی سمان بھی دیا جائے گا۔ یہ اعزاز پانچ اکتوبر کی شام دیا جائے گا۔ کتب میلہ میں مصنف سے ملئے پروگرام کا بھی اہتمام ہوگا۔ کتب میلہ میں یہاں آنے والے ناظرین کیلئے مقابلے اور بچوں کیلئے کئی دلچسپ پروگرام ہوں گے۔