لکھنو: ریاست میں ۱۵-۲۰۱۴ کے دوران قومیائے بینکوں، شیڈیول بینکوں کی تین ہزار نئی شاخ کھولے جانے کے ہدف کے مقابلے ۳۲۵۲ شاخیں کھولی گئیں۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اس فراہمی کیلئے بجلی مالی محکمہ کے افسران کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں انعام سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیاہے اس کے تحت متعلقہ افسران کو پانچ- پانچ ہزار روپئے کا نقد انعام اور توصیفی سند دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ آج یہاں نجی مالیات اور بیمہ و باہر سے امداد یافتہ پروجیکٹ محکمہ کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مالیات محکمہ کے افسران نے سخت محنت کرکے بینکوں کی شاخیں کھولنے کے معاملہ میں ۱۰۸ فیصد کی حصولیابی حاصل کی ہے۔ ان بینک شاخوںکے قیام سے ریاستی عوام کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کا فائدہ مقامی سطح پر حاصل ہو رہا ہے۔ مسٹر یادو نے یہ بھی ہدایت دی کہ افسران محکہ جاتی اسکیموں کے نافذ العمل میں صد فیصد ہدف حاصل کریں۔ انہوںنے کہاکہ متعلقہ افسران ہدف کے مقابلے ترقی حاصل کرے جس سے ریاست کے عوام کو مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل ہو سکے۔ جن افسران نے عمدہ کام کیا ہے وزیر اعلیٰ نے انہیں انعام سے سرفراز کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے ان میں پرنسپل سکریٹری راہل بھٹناگر، ڈائریکٹر جنرل شیو سنگھ یادو اور جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر سوریہ پرکاش شامل ہیں۔